ایف آئی اے کی کارروائی ،ایک اشتہاری سمیت تین انسانی سمگلر گرفتار

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) ایف آئی اے نے وزیر آباد گجرات میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت تین انسانی سمگلر وں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں منیر ،جمیل اور حنیف شامل ہیں۔حنیف ایف آئی اے کو 2 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔گرفتار ایجنٹ براستہ ایران ترکی زیارتوں کی آڑ میں لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجواتے تھے۔

متعلقہ عنوان :