پاکستان کی ایران کیلئے نامزد سفیر رفعت مسعود نے اپنی اسناد ایرانی صدر کو پیش کردیں

ہفتہ 2 فروری 2019 17:11

پاکستان کی ایران کیلئے نامزد سفیر رفعت مسعود نے اپنی اسناد ایرانی صدر ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاکستان کی ایران کیلئے نامزد سفیر رفعت مسعود نے اپنی اسناد ایرانی صدر کو پیش کردیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پاکستان کی نامزد سفیر رفعت مسعود نے ایرانی صدر سے ملاقات کی جس میں اپنی اسناد ایرانی صدر کو پیش کردیں۔رفعت مسعود ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہیں۔ وہ امریکہ ، برطانیہ، فرانس اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں ان کو فارسی زبان پر عبور حاصل ہے۔