گیس بلوں کی ادائیگی آسان کردی گئی،صارفین چار سے چھ قسطوں میں بل جمع کروا سکتے ہیں،غلام سرور خان

ہفتہ 2 فروری 2019 19:18

گیس بلوں کی ادائیگی آسان کردی گئی،صارفین چار سے چھ قسطوں میں بل جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) گیس بلوں کی ادائیگی آسان کردی گئی ،صارفین چار سے چھ قسطوں میں بل جمع کروا سکتے ہیں ،وفاقی وزیر پٹرولیم نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے کسٹمر سروس سینٹر ہفتہ اتوار بھی کھلی رکھنے کی ہدایات کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے گھریلو صارفین کی مشکلات کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس اور سوئی سدرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس بلوں کی ادائیگی میں عوامی مشکلات کے پیش نظر صارفین کی آسانی کے مطابق چار سے چھ اقساط کرنے کا اہتمام کریں.جبکہ باقی ماندہ اقساط موسم گرما کے بلوں میں ادا کی جائیں.دریں اثنا وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے عوامی سہولت کے پیش نظر دونوں گیس کمپنیوں کے کسٹمر سروس سینٹر ہفتہ اور اتوار میں کھولنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین سہولت کے مطابق پورے ہفتے میں کسی بھی دن محکمہ گیس کی سروسز سینٹر جاکر بلوں کی اقساط جمع کرا سکتے ہی۔