وزیر آباد،ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوائد و ضوابط میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر سہیل چوہدری
اپنے شعبہ سے ہٹ کرمریضوں کو ادویات کا استعمال کروانا غیر قانونی ،دنیا کے بیشتر ممالک فزیو تھیراپی کی طرف راغب ہو رہے ہیں، سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ
ہفتہ 2 فروری 2019 21:44
(جاری ہے)
اس طریقہ علاج سے نہ صرف عضلات کے امراض کا بہترین اور بے ضرر علاج ممکن ہے بلکہ دیگر امراض کے لیے بھی فزیو تھراپی سے بغیر ادویہ علاج کیا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایلو پیتھی ،ہومیو پیتھی اور طب کونسل کی طرح حکومت سے منظور شدہ فزیو تھراپی کونسل ہونا چاہیے جو اسمبلی میںموجود قانون سازوں کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطائی وہ ہوتا ہے جو کسی بھی ادارے یا کونسل جو کہ معالجین کو رجسٹرڈ کرتی ہے سے فارغ التحصیل نہ ہوں۔ حکماء اور ہومیو پیتھی ڈاکٹروں کو بھی عطائی سمجھ لیا جاتا ہے جسکی بڑی وجہ متعدد حکیم یا ہومیو ڈاکٹرزاپنے طریقہ علاج میں ایلو پیتھک ادویہ کا استعمال کرنے لگتے ہیں جو کہ سر اسر غیر قانونی فعل ہے ۔اپنے طریق علاج سے ہٹنا نہ صرف ان کی شخصیت کو متاثرکرتی ہے بلکہ معاشرے میں ان کا تاثر ایک عطائی کے طور پر لیا جاتا ہے۔ایسے معالجین اپنی کونسل سے مستند ہومیو ڈاکٹر یا حکیم ہونے کے باوجود اپنی غیر قانونی حرکت کی وجہ سے عطائی سمجھے جاتے ہیںجو ان کا اپنا ہی کیا دھرا ہوتاہے ۔ان کا یہ ملاوٹی طریقہ علاج مریض کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ وہ جو ادویہ اپنے مریض کو استعمال کرواتے ہیں وہ ان کے منفی اور مثبت اثرات سے لاعلم ہو تے ہیںاس لئے اجتناب ہی بہتر راستہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت اپنے عوام کو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تک زیادہ رسائی دینے والا ملک ہے ۔پاکستان میں ہر دوسرا مریض با آسانی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تک رجوع کر لیتا ہے اور سستے اور مفت علاج سے مستفید ہو جاتا ہے جبکہ دنیا کے کئی مہذب ممالک میں بھی یہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کو آسان، سستے اور جلد سہولت پہنچانے کے لیے حکومتی اقدمات قابل تعریف ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.