سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا کیس حتمی مراحل میں داخل ،

استغاثہ کے گواہ پر وکیل صفائی اسد جمال کی جرح مکمل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران سعید اور اور ڈائریکٹر شکیل احمد آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

پیر 4 فروری 2019 16:22

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا کیس حتمی مراحل میں داخل ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آبادمیں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا کیس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ،استغاثہ کے گواہ شہاب الدین پر وکیل صفائی اسد جمال کی جرح مکمل کرلی گئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران سعید اور اور ڈائریکٹر شکیل احمد آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ آئندہ سماعت پر دونوں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔ کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔