فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا

سابق وزیر حکمران جماعت کے کنوینشن کے دوران بدنظمی پر غصے میں آگئیں، پارٹی کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 فروری 2019 20:36

فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2019ء) فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا، سابق وزیر حکمران جماعت کے کنوینشن کے دوران بدنظمی پر غصے میں آگئیں، پارٹی کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔

واقعہ سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ تحریک انصاف کے ایک مقامی کنوینشن کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر فردوس عاشق اعوان شدید غصے میں آگئیں۔ اس موقع پر سابق وزیر فردوس عاشق اعوان آپے سے باہر ہوگئیں اور ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔ اس موقع پر دیگر لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔