کرک میں خوفناک تصادم‘ فلائنگ کوچ میں سوار 6خواتین سمت 16 مسافر جل کر جاں بحق
کرک کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ڈبل ڈور پک اپ کے درمیان خوفناک تصادم فلائنگ کوچ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اگ بھڑک اٹھی
بدھ 6 فروری 2019 13:24
(جاری ہے)
آگ اتنی اچانک لگی کہ کسی کو جان بچانے کا موقع نہیں مل سکا تاہم اطلاعات کے مطابق ڈرائیور سمیت دو افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردیں اور برتنوں میں پانی لاکر آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی خواتین نے بھی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر فضا انتہائی سوگوار تھی اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں تھیں۔ بعدازاں سینکڑوں مقامی افراد نے مقامی انتظامیہ کی جائے حادثہ پر بر وقت نہ پہنچنے کے خلاف مشتعل ہوکر احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو کئی گھنٹوں کو بلاک کئے رکھا جس کی وجہ سے انڈس ہائی وے پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے تحصیل ناظم عبدالوہاب اور دیگر رہنما سمیت ڈی پی او کرک بھی پہنچ گئے۔ آخری اطلاعات (دن بارہ بجی) تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ادھر ڈپٹی کمشنر کرک عابد اللہ خان نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مشینری اور فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچادیا تھا لیکن حادثہ کی نوعیت ہی ایسی تھی جس سے بہت جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا اور تمام ضلعی مشینری کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچائی گئیں اور جتنا ممکن تھا وہ تمام اقدامات اور انتظامات بر وقت کئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.