Live Updates

رونالڈو،میسی اور نیمار جونیئر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بلینک چیک دینے کی تصویر جعلی نکلی

تصویر فوٹو شاپ کرکے جاری کی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 فروری 2019 16:54

رونالڈو،میسی اور نیمار جونیئر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بلینک ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6فروری2019ء) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر گزشتہ کئی ہفتوں سے ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں دنیا کے مایہ ناز فٹبالرز ڈیم فنڈ کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خطیر رقم کا چیک پیش کررہے ہیں ۔یہ تصاویر جعلی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری ہونے والی ایک تصویر کو فوٹو شاپ کرکے بنائی گئی ہیں ۔

یہ تصویر 25جنوری 2019ءکو جاری ہونے کے بعد اب تک 1000سے زیادہ مرتبہ فیس بک پر شیئر کی جاچکی ہے،اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ”دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی وزیر اعظم عمران خان کو ڈیم فنڈ کے لیے بلینک چیک پیش کررہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے“۔یہ تصویر مایہ ناز فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور نیمار جونیئر کی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کو چیک پیش کرتے نظر آرہے ہیں تاہم یہ تصویر وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کردہ ایک اور تصویر کو فوٹو شاپ کرکے لگائی گئی ہے جس میں دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو چیک پیش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے جولائی2018ءمیں وزیر اعظم کی جانب سے ایک اکاﺅنٹ بنایا گیا تھا جس میں اب تک تقریبا10ارب روپے جمع ہوچکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات