Live Updates

ایل ڈی اے سٹی کی فائلیں خریدنے والوں کوپلاٹ دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں‘میاں محمود الرشید

خواہشمند مقامی مالکان اراضی سکیم کے لئے اپنی زمین براہ راست بھی ایل ڈی اے کو پیش کرسکتے ہیں ‘صوبائی وزیر ہائوسنگ

بدھ 6 فروری 2019 18:49

ایل ڈی اے سٹی کی فائلیں خریدنے والوں کوپلاٹ دینے کیلئے ضروری اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کے لئے حصول اراضی کا کام تیز کیا جائے اور اس مقصد کے لئے دو روز کے اندر موقع پر سکیم کا سائٹ آفس قائم کر کے ضروری عملہ تعینات کیا جائے - ڈویلپمنٹ پارٹرنز سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر اندر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسا ئل بروئے کار لائیں‘ خواہشمند مقامی مالکان اراضی سکیم کے لئے اپنی زمین براہ راست بھی ایل ڈی اے کو پیش کرسکتے ہیں ‘ سکیم میں فائلیں خریدنے والے نو ہزار افراد کو پلاٹ دینے میں کسی قسم کی تاخیر مشکلات کا باعث بن سکتی ہے - گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشیدنے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام شروع کرنے کے لئے وسیع رقبے پرمشتمل یکجا قطعہ اراضی(Compact Chunk of Land) مہیا کرنے کے لئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو فیز ون کا لے آئوٹ پلان بلا تاخیر فراہم کیا جائے -لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے سٹی مکمل کرنے کے لئے آٹھ ماہ کا وقت مقرر کیا ہے ‘یہ مدت 21جنوری سے شروع ہو چکی ہی-سکیم مکمل کرنے کے لئے کی جانے وا لی پیش رفت کی رپورٹ ہر ماہ باقاعدگی سے سپریم میں جمع کروائی جائے گی - ایل ڈی اے پر شہریو ںکے اعتماد اور اس کی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے ہمیں کم سے کم وقت میں اس منصوبے کو مکمل کرنا ہو گا -ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ روز ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی طرف سے 243کنال اراضی کا قبضہ ایل ڈی اے کے حوالے کیا گیا ہے -اس کے علاوہ مزید 234کنال اراضی کی دستاویزات ایل ڈی اے کو پیش کر دی گئی ہیں-انہو ںنے بتایا کہ سکیم کے لئے پیش کی جانے والی اراضی کی رجسٹریا ںاو راس کا انتقال بلا تاخیر ایل ڈی اے کے حق میں کروانے کے لئے سب رجسٹرار نشتر ٹائون کے آفس میں فوکل پرسن تعینات کر دئیے گئے ہیں- چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے اجلاس کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے 13ہزار کنال اراضی پر مشتمل ڈویلپمنٹ ایریاون میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرنے کے لئے تعمیر کنندگان او رکنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کی خاطر 16فروری تک درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات