میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

جامعہ کے شعبہ قانون کے لئے پاکستان بار کونسل سے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کے حصول میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا

جمعہ 8 فروری 2019 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے رجسٹرار وارث جرال نے صدر آزاد کشمیر اور یونیورسٹی کے چانسلر سردار مسعود خان سے ملاقات کی اور انہیں جامعہ کے شعبہ قانون کے لئے پاکستان بار کونسل سے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کے حصول میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی رجسٹرار نے چانسلر اور صدر آزادکشمیر کو بتایا کہ جامعہ کے شعبہ قانون کے لئے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کے لئے جامعہ کی انتظامیہ نے پاکستان بارکونسل کی فیس سمیت تمام مطلوبہ دستاویزات مہیا کر دیں تھی اور اس سلسلے میں بار کونسل کے وائس چیئرمین کو متعدد مکتوبات تحریرکرنے کے علاوہ بار کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کو بھی دور کر دیا لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

صدر آزادکشمیر اور جامعہ کے چانسلر سردار مسعود خان نے جامعہ کے رجسٹرار کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کر کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ طلبہ و طالبات میں پائی جانے والی غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو۔

متعلقہ عنوان :