پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہے، صدرعارف علوی
قومی سطح پر پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بحر ہند کے اہم حصوںکی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
ہفتہ 9 فروری 2019 20:43
(جاری ہے)
کانفرنس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے بلیو اکانومی اور بحری وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا یہ امر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرہنددنیا بھر کے لئے خوراک، میری ٹائم نقل وحمل اور توانائی کی سپلائی کا اہم راستہ ہے اور اس خطے میں موجود بڑی قوتوں کی یہاں موجودگی موجودہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول میں اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔صدر پاکستان نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن2019 کی صورت میں خطے کی اور عالمی بحری قوتوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں عالمی امن اور خوشحالی کے لئے پاکستان کے عزم کی مظہر ہیں۔پاکستان خطے کا اہم ملک ہونے کے حیثیت سے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے کی عوام کے لئے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔قبل ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے افتتاحی خطبے میں تمام مہمانوں اور شرکاکو خوش آمدید کہا اور انڈین اوشن ریجن میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔نیول چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے عالمی میری ٹائم تعاون کا خواہاں رہا ہے اور کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس150 اور151 کا اولین رکن ہونے کے ناطے افرادی قوت اور مادی معاونت کے حوالے سے ان کمبائنڈ فورسز میں سب سے زیادہ اعانت کرتا رہا ہے۔قومی سطح پر پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بحر ہند کے اہم حصوںکی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔پاکستان کو اس خطے میں اہم مقام پر واقع ہونے کے باعث مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی تیاری اور میری ٹائم سیکٹر میں بہتری لانے کے لئے ایک موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ روائتی اور غیر روائتی خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی خاطر دنیا بھر کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور چھٹی امن مشق کا انعقاد عالمی امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے ۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز ، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید خاور علی شاہ نے انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس کے مقاصد کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں ڈیل ہاوس یونیورسٹی کینیڈا کے سینٹر برائے اسٹڈی آف سیکیورٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ریسرچ فیلو جناب ڈیوڈ این گریفتھ نے Security myths and paradigm traps: Strategic thinking of the 21st Century کے موضوع پر خطاب کیا۔افتتاحی سیشن کے بعد دو اکیڈمک سیشنز بھی منعقد کیے گئے جن میں متعدد قومی اور بین الاقوامی اسکالرز کے علاہ کینیڈا، چین، روس، ایران، مالدیپ اور سری لنکا کے شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنے پیپرز پیش کئے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.