جنگ زدہ یمن میں امدادی اناج کے ذخائر کے گل سڑ جانے کا خطرہ

ناج اتنا زیادہ ہے کہ یہ تین اعشاریہ سات ملین انسانوں کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہو گا،ورلڈ فوڈ پروگرام

پیر 11 فروری 2019 16:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) جنگ زدہ ملک یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ میں عالمی خوراک پروگرام کے گوداموں میں ذخیرہ بہت سے اناج کے گل سڑ جانے کا شدید خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اناج جن گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا ہے، وہاں تک اقوام متحدہ کے کارکنوں کو گزشتہ پانچ ماہ سے کوئی رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اناج ضرورت مند یمنی شہریوں میں جلد تقسیم نہ کیا گیا، تو وہ ضائع ہو جائے گا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق یہ اناج اتنا زیادہ ہے کہ یہ تین اعشاریہ سات ملین انسانوں کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :