سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات ،

خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

منگل 12 فروری 2019 13:57

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر شاکر اللہ عاطف مشال نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے حوالے سے پاکستان کا کر دار قابل تحسین ہے ، افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میںنامزد افغانستان کے سفیر شٴْکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی جس میں میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہا کہ سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان ایک پٴْر امن، مٴْستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواں ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پٴْر امن اور مٴْستحکم افغانستان خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کے لیے کو شاں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کاخواں ہے اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

شکر اللہ عاطف مشال نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے۔ شٴْکراللہ عاطف مشال نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی جس طرح مہمان نوازی کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ افغانی سفیر نے کہا کہ افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شٴْکراللہ عاطف مشال نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواں ہے، افغانی سفیر نے کہاکہ افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ۔