تھائی بادشاہ کی ہمشیرہ انتخابی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دی گئیں

منگل 12 فروری 2019 14:35

تھائی بادشاہ کی ہمشیرہ انتخابی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دی گئیں
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) تھائی لینڈ میں ملکی الیکشن کمیشن نے بادشاہ مہا وجیرہ لونگ کورن کی بڑی بہن کو آئندہ عام انتخابات میں سیاسی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڑسٹھ سالہ شہزادی اٴْوبول رتنا نے کہا تھا کہ وہ ایک عوامیت پسند سیاسی جماعت کی امیدوار کے طور پر ملکی وزیر اعظم بننا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کا یہ اعلان تھائی عوام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔ اٴْوبول رتنا کے اس اعلان کے بعد بادشاہ وجیرہ لونگ کورن نے بھی اسے ’نامناسب‘ قرار دے دیا تھا۔ تھائی لینڈ میں بادشاہ تقدیس کا حامل ہوتا ہے اور شاہی خاندان ہمیشہ سیاست سے دور رہتا ہے۔ آج پیر کو ملکی الیکشن کمیشن نے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی، اس میں شہزادی اٴْوبول رتنا کا نام شامل نہیں ہے۔