Live Updates

پی ٹی آئی خوشاب کے سینئر نائب صدر کو اپنی قیادت کی جانب سے سبکی کا سامنا

چوہدری انعام الرحمن نے بھائی کی شادی پر پی ٹی آئی قیادت کو مدعو کیا لیکن کسی نے بھی شرکت نہ کی

منگل 12 فروری 2019 14:35

پی ٹی آئی خوشاب کے سینئر نائب صدر کو اپنی قیادت کی جانب سے سبکی کا سامنا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پی ٹی آئی خوشاب کے سینئر نائب صدر نے اپنے بھائی کی شادی پر پی ٹی آئی کی قیادت کو مدعو کیا لیکن قیادت میں سے کسی نے بھی شرکت نہ کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے پی ٹی آئی خوشاب کے سینیئر نائب صدر چوھدری انعام الرحمان پارٹی نے سب سے پہلے خوساب شہر میں پی ٹی آئی کا دفتر بنا کر 5-6ہزارکارکنان کی ممبر سازی کی جس کا افتتاح موجودہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کیا تھا۔اب پی ٹی آئی قیادت کو سرگودھا سے تحریک انصاف کے عمران خان کے کہنے پر حلقہ این اے 90 سے دستبردار راہنماچئیرمین ایس ڈی اے ممتاز احمد کاہلوں نے بیٹے عبدالوہاب کی شادی پر 17 فروری کو مقامی شادی ہال میں مدعو کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات