پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدید محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے پرسوں جمعرات منایا جائے گا

منگل 12 فروری 2019 14:43

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدید محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے پرسوں ..
ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدیدمحبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈی پرسوں 14 فروی بروزجمعرات منایا جائے گاچودہ فروری ویلنٹائن ڈے کوہر سال محبت کرنے والے یوم اظہار محبت کی حیثیت سے مناتے ہیںبالخصوص یورپی ممالک میں ویلنٹائن ڈے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے جبکہ اسلامی ممالک میں اس چیز کا کوئی رواج نہیں ہے لیکن چند برسوں سے ویلنٹائن ڈے ایشیاء کے ممالک میں بھی رواج بنتا جا رہا ہے پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے اس دن کو منانے کا رجحان پیدا ہو اہے خصوصاً نوجوان نسل اس دن کو بھرپور انداز میںمنانے کیلئے خصوصی اہتمام کرتی ہے۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پیاروں کو تحائف دینے کیلئے نوجوان بڑی تعداد میں کارڈز خریدتے ہیں لیکن اب ویلنٹائن ڈے کارڈز کا رجحان کم ہوا ہے جبکہ موبائل ایس ایم ایس اور ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے محبت کے پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ویلنٹائن ڈے کی آمد کے پیش نظر فلاور شاپ والوں نے بھی سرخ گلاب کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اکثر مقامات سے سرخ گلاب غائب کر دیے گئے ہیں تاکہ محبت کرنے والوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کر سکیں بعض نوجوانوں نے سرخ گلاب کی ایک ہفتہ قبل ہی بکنگ کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میںٹی وی چینلز ،ریڈیو اور اخبارات میںنوجوانوں کے پیغامات نشر اور شائع کیے جاتے ہیں۔