مولانا سمیع الحق کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تحقیقات جاری ہیں، امجد جاوید سلیمی

نئے تھانے بنانے جارہے ہیں،پولیس کو سہولیات پہنچائے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں کرسکتے،عوام دوست پولیس لانے جارہے ہیں،میڈیا کا اس میں اہم کردار ہونا چاہیے، آئی جی پنجاب کی میڈیا سے بات چیت

منگل 12 فروری 2019 15:06

مولانا سمیع الحق کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تحقیقات جاری ہیں، امجد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہاہے کہ مولانا سمیع الحق کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تحقیقات جاری ہیں، نئے تھانے بنانے جارہے ہیں،پولیس کو سہولیات پہنچائے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں کرسکتے،عوام دوست پولیس لانے جارہے ہیں،میڈیا کا اس میں اہم کردار ہونا چاہیے، منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ ہمارا قبلہ عوام کی خدمت کرناہے ،پولیس کالج کے سیلیبس میں تبدیلیاں لائی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام دوست پولیس لانے جارہے ہیں،میڈیا کا اس میں اہم کردار ہونا چاہیے ،میڈیا سے روابط بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حادثات ہوجاتے ہیں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا پولیس پر انتہائی کم خرچہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس معاشرے کا ایک سیگمنٹ ہے اس میں ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں جرائم کی ایک بڑی وجہ بیروزگاری ہے۔

آئی جی نے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے جو لوگ گمرہ ہوجاتے ہیں انکے بچاؤ کیلئے ادارے بنائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تحقیقات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام کیلئے فورس کی کمی کا مسئلہ نہیں کیپسٹی بلڈنگ کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئے تھانے بنانے جارہے ہیں،پولیس کو سہولیات پہنچائے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں فرنٹ ڈیسک مریضوں کو فوری امداد ملتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر ایس ایچ او دو گھنٹوں 3 سے پانچ بجے تک بیٹھے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے بڑی امیدیں ہیں