ویمنز چیمپئن شپ: پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑنے کا امکان

اگر بھارت باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرے تو6 پوائنٹس سے محروم ہوجائےگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 فروری 2019 14:52

ویمنز چیمپئن شپ: پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑنے ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2019ء) آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اب اگر بھارتی کرکٹ بورڈ 2017 ءکی طرح اس بار بھی باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرے تو6 پوائنٹس سے محروم ہوجائے گا اور یہ سب پوائنٹس گرین شرٹس ویمنز کو مل جائیں گے،آئی سی سی کے قواعد کی رو سے چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز ورلڈ کپ 2021 ءکے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی،اگر بھارتی ٹیم نے 6 پوائنٹس گنوائے تو اسے کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ 2017ءمیں ویمنز ورلڈ کپ کے لیے 5ویں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے 19پوائنٹس ہی کافی تھے اور بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرنے پر پاکستان کے پاس ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع آجائے گا،پاکستان اور بھارت کے مابین گزشتہ ایک دہائی سے جاری سیاسی تناﺅ کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی آمنے سامنے آتی ہیں ۔