Live Updates

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخواسکواش ایسوسی ایشن کے صدروسابق عالمی چمپئن قمرزمان ٹیکنیکل کالج گلبہار کا دورہ

منگل 12 فروری 2019 17:50

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخواسکواش ایسوسی ایشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) )پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخواسکواش ایسوسی ایشن کے صدروسابق عالمی چمپئن قمرزمان نے کہاہے کہ پشاور کے شہری علاقوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجوہے ،ٹیکنیکل کالج گلبہار میں جدیدسکواش کورٹس کی تعمیر کے باعث ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائے گا،سکواش کورٹ پر 80فیصد کام مکمل ہے جبکہ 20فیصد کا بھی جلد مکمل ہوجائیگا، تاہم ہماری خواہش ہے کہ یہ کورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق بنے ،جسکے لئے وزیراعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ محمودخان ،صوبائی وزیر کھیل عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس جنید خان سے گلاس وال نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز گلبہار ٹیکنیکل کالج میں زیر تعمیر سکواش کورٹس کے دور ے کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے پرنسپل سید اظہر علی شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔قمرزمان نے کہاکہ خیبر پختونخواکے نوجوانوں نے سکواش کی دنیامیں نہ ڈصرف خیبر پختونخوابلکہ پاکستان کا نام روشن کیاہے ،سٹی کے علاقہ گلبہار میں جدید سکواش کورٹ بننے سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گااور سکواش کی دنیامیں اپناکھویاہوامقام دوبارہ حاصل کرینگے۔

یہاں آکر بہت خوش ہواہے کیونکہ گلبہار ایک ایسا مقام ہے جہاں سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ ملے گا، انکاکہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ اور ڈی جی جنیدخان سپورٹس لورزہیں انہی کی کاوشوں سے صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملاہے ،جس کے باعث شعبہ کھیل کو ایک نئی زندگی ملی ہے ،انہوںنے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ وہ ٹی وی سی میں زیر تعمیر کورٹس کی تعمیر میں ہمارا بھر پور مددکرینگے ۔

کالج کے پرنسپل سید اظہر علی شاہ نے قمرزمان کو بتایاکہ گلبہار ٹیکنیکل کالج کا یہ سکواش کورٹ 80کے دہائی میں بناہے جب اس کالج میں جرمن رہائش پذیر تھے انہوںنے اس مقام پر سکوا ش کورٹ بنایاتھا،جہاں پر وہ روزانہ پریکٹس کیا کرتے تھے اور انکے جانے کے بعد مقامی لوگ یہاں پر کھیلاکرتے تھے تاہم بعدازاں کورٹ کی حالت ابتر ہونے کے باعث لوگوں کے نظروں سے اجھل گیااور جب سے انہوںنے بطور پرنسپل چارج سنبھالاہے تو ٹیکنیکل کالج کی حالت زارکو بہتر بنانے پر کام شروع کیاجس میں سکواش کورٹ کی بحالی خصوصی اولیت دی جارہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات