خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے. وزیرخارجہ

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے. شاہ محمود قریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 فروری 2019 13:40

خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے. وزیرخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ امور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی مشاورت سے چلیں گے‘ امید ہے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے. تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی.

اجلاس میں متفقہ طور پر ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا وزیر خارجہ نے نو منتخب چیئرمین کو مبارک باد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین رہنمائی کی جائے گی.

وزیر خارجہ نے کہا کہ نو منتخب چیئرمین کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی کی مشاورت سے چلیں گے‘ خارجہ پالیسی سے متعلقہ امور پر حکومت کی بہتر رہنمائی کی جائے گی. خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، امریکی حکام نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں، ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے. وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، امریکی حکام نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں، ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے.