Live Updates

ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے آرام گاہ بنائی جا رہی ہے جس سے مریضوں کے لواحقین کو ریلیف ملے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 فروری 2019 18:37

ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے آرام گاہ بنائی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے آرام گاہ بنائی جا رہی ہے اس ضمن میں محکمہ بلڈنگ جہلم کی جانب سے ترقیاتی کام میں تیزی لائی جا رہی ہے ، اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ شیلٹر ہوم کا قیام عمل میں لیا جا رہا ہے ، سنگ بنیاد کا افتتاح جلد متوقع ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول ہسپتال میں پناہ گاہ کے سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی، سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹ اور پردیسی افراد کی سہولت کے لئے شیلٹرہومز(پناہ گاہوں)کے قیام کے منصوبوں میں پیشرفت لائی جا رہی ہے تاکہ اس اہم فلاحی کام کو آگے بڑھایا جاسکے ، انہوں نے محکمہ جات کو اہداف کے مطابق پروجیکٹ پر کام کرنے اور پروگریس میں تیزی لانے کی ہدایت دی، انکا کہنا تھا کہ شیلٹر ہوم کا قیام اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی منصوبہ ہے جس مریضوں کے اٹنڈنٹس اور دیگر افراد کو قیام وطعام کی عافیت نصیب ہوگی اور تمام تر معیاری سہولیات فراہم کی جایں گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ شیلٹر ہومز کے قیام کے لئے محکمانہ سروسز کی فراہمی کویقینی بنائیں اس ضمن میں مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کیا جائے جو اس فلاحی کام میں فیاضانہ حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات