ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخ ساز کامیابی سمیٹی، جویریہ ودود

بدھ 13 فروری 2019 22:09

ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخ ساز کامیابی سمیٹی، جویریہ ودود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود خان نے کہا کہ ٹیم کی محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ ساز کامیابی سمیٹی، پہلے میچ میں پلان پر صحیح سے عمل نہ کرسکے جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اگلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کی ان فارم بیٹرز کو ٹارگٹ بنایا اور کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

جویریہ ودود کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں وکٹ اسپنرز کیلئے نہیں بلکہ سیمرز کے لیے ساز گار تھی، ایسی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ جنوبی افریقہ میں کام آئے گا، دورہ جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے اور ایک ماہ کے دوران ہم جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری مکمل کرلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم کی سپر اسٹار نہیں ہوں میرا کام صرف ٹیم کے لیے اچھے نتائج دینا ہے، گزارش ہے کہ مینز ٹیم کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں1-2 سے زیر کیا، پاکستان وومن ٹیم نے سولہ سال کے عرصے میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

متعلقہ عنوان :