عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبہ میں خورد برد ک خلاف کیس ،معلومات کے حصول کیلئے انفارمیشن کمشنر کو درخواست دینے کی ہدایت

جمعرات 14 فروری 2019 15:05

عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبہ میں خورد برد ک خلاف کیس ،معلومات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبہ میں خورد برد کے خلاف کیس میں معلومات کے حصول کیلئے درخواست گزار کو انفارمیشن کمشنر کو درخواست دینے کی ہدایت کر دی ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نیایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کیس مینجمنٹ کے حوالے سے مختلف رپورٹ شائع ہوچکی ہیں لیکن انہیں رکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں،سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس منصوبہ کی ازسر نو تحقیقات کا حکم جاری کیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے معلومات کے حصول کیلئے درخواست گزار کو انفارمیشن کمشنر کو درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔