حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،حکومت کا بھی بھلا ہوگا‘لاہور چیمبر کا مطالبہ
کاروباری مقامات پر چھاپوں، تاجروں میں خوف و ہراس، بجلی و گیس کی مسلسل دستیابی کے فقدان سے کاروباروں کا چلنا ممکن نہیں
جمعرات 14 فروری 2019 15:49
(جاری ہے)
خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ایف بی آر عملے کی جانب سے مارکیٹوں اور دیگر کاروباری مقامات پر چھاپوں نے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، یہ سلسلہ فوری طور پر رکنا چاہیے، تاجر محب وطن ہیں، ان سے مجرموں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے متعلق سروے کرنے کے لیے ایف بی آر نے جو ٹیمیں تشکیل دی ہیں وہ ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں تاکہ احسن طریقے سے معاملات سلجھائے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے سنگین مسائل کی وجہ سے تجارتی مال کی آمد و رفت میں دشواریاں پیش آرہی ہیں، شہر کے مختلف حصوں میں پارکنگ پلازے تعمیر کرکے اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ عابد سعید پال نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ ایسوسی ایشن جرائم کی روک تھام کے لیے مارکیٹ میں سکیورٹی کیمروں کی تنصیب جلد ہی شروع کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ساتھ موزوں نظام وضع کیا جائے ۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران نے کاروباری برادری کی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لیے لاہور چیمبر کے کردار کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.