جناح ہسپتال میں کارڈیالوجی کی سہولت موجود ہے ‘ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج

مریض کی مرضی کے بغیر اسکی صورتحال کے حوالے سے کوئی بات نہیں بتائی جا سکتی‘ پروفیسر عارف تجمل

جمعہ 15 فروری 2019 12:59

جناح ہسپتال میں کارڈیالوجی کی سہولت موجود ہے ‘ پرنسپل علامہ اقبال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر عارف تجمل نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجے کی سہولت موجود ہے،مریض کو چیک کرنے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریض کی مرضی کے بغیر اس کی صورتحال کے حوالے سے کوئی بات نہیں بتائی جا سکتی۔نواز شریف کی رپورٹ اور صحت سے متعلق کچھ معلوم نہیں ۔جناح ہسپتال میںکارڈیالوجی کی سہولت اور بہترین پروفیسر موجود ہیں ۔