ایوارڈز کی منظوری میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے ، ایوارڈز کی درخواستوں کی مکمل اور تفصیلی سکروٹنی کی جائے، صدرمملکت

مستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور کاروبار کے شعبوں میں زیادہ ایوارڈ دئیے جائیں، ڈاکٹر عارف علوی

جمعہ 15 فروری 2019 19:56

ایوارڈز کی منظوری میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے ، ایوارڈز کی درخواستوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی ہے کہ ایوارڈز کی منظوری میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے اور ایوارڈز کی درخواستوں کی مکمل اور تفصیلی سکروٹنی کی جائے۔ جمعہ کو سیکریٹری کیبنٹ نے صدر عارف علوی کو سول ایوارڈز پر بریفنگ دی ،صدرمملکت کو سول ایوارڈز عطا کرنے کی کسوٹی اور طریق کار کے بارے میں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے ہدایت کی کہ ایوارڈز کی منظوری میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے اور ایوارڈز کی درخواستوں کی مکمل اور تفصیلی سکروٹنی کی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کا مستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، لہذا سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور کاروبار کے شعبوں میں زیادہ ایوارڈ دئیے جائیں۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ ایوارڈز دینے کی کسوٹی پر وقتا فوقتا نظرثانی کی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایسی حکمت عملی بنائی جائے کہ جس سے سول ایوارڈز کی قدروقیمت میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ملک و قوم کی خدمت کرنے والے شہریوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔