جعلی اکائونٹس کیس :آصف زرداری نے جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیدی

جمعہ 15 فروری 2019 20:51

جعلی اکائونٹس کیس :آصف زرداری نے جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کو تحقیقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس معاملے میں نظرثانی اپیل کے بعد ایف آئی اے اور جے آئی ٹی کو مزید تحقیقات جاری رکھنے سے روکنے کے لئے عدالت عظمٰی سے ایک دفعہ پھر رجوع کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے میں جے آئی ٹی کو نیب سے معاؤنت کا کہا گیا ۔

(جاری ہے)

معاملہ میں ایف آئی اے تاحال کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایف آئی اے نے مجوزہ فیصلہ کے بعد درخواست گزار کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو نہ صرف طلب کیا بلکہ ان سے مخصوص بینک اکاؤنٹس بارے پوچھ گچھ کی گئی ۔ معاملہ میں ایک ہی وقت 2 ادارے نیب اور ایف آئی اے متوازی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ایف آئی اے کی طرف سے واضح عدالتی حکمنامہ کے باوجود تحقیقات جاری رکھنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے ۔ آئین پاکستان کے تحت بطور شہری آصف زرداری کے حقوق کے تحفظ بناتے ہوئے مناسب احکامات جاری کئے جائیں ۔ ۔