جے آئی ٹی کا سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 15 فروری 2019 21:31

جے آئی ٹی کا سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اب خلیل کے بھائی جلیل کے ساتھ ساتھ جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق مقتول ذیشان کے بھائی احتشام دیگر گواہان کو لیکر پولیس کلب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاںان تمام افراد کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ یاد رہے گزشتہ روز چیف جسٹس سردار شمیم خان نے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت دیگر افراد کے بطور گواہان بیانات قلمبند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :