Live Updates

وزیراعظم کی زیرصدارت نئے اضلاع کیلئے قائم ایڈ وائزری کمیٹی کا خصوصی اجلاس

وزیراعظم کی ایڈ وائزری کمیٹی کوقبائلی اضلاع میں لوگوں کیساتھ رابطے ، اعتماد میں لیکر حکمرانی کے مؤثر اور یکساں نظام کے قیام کی ہدایت

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

وزیراعظم کی زیرصدارت نئے اضلاع کیلئے قائم ایڈ وائزری کمیٹی کا خصوصی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس پشاور میں نئے اضلاع میں مسائل کی نشاندہی و حل اور عوام سے رابطے کیلئے قائم ایڈ وائزری کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے ایڈ وائزری کمیٹی کوقبائلی اضلاع میں لوگوں کیساتھ رابطے اور انہیں اعتماد میں لیکر حکمرانی کے مؤثر اور یکساں نظام کے قیام کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ نئے اضلاع کی تیز تر تعمیر نو اور بحالی کیلئے مسائل کی بروقت نشاندہی کی جائے اور انہیں حل بھی کیا جائے ، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو نئے اضلاع کیلئے اجتماعی ریکوری پلان بشمول تعمیر نو و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی سابقہ فاٹا کے اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تیز تر اقدامات کی ہدایت کردی۔عمران خان کاکہنا تھا کہ نئے اضلاع کے لوگوں کی محرومی دور کرنا ترجیح ہوگی ، وفاقی حکومت ان اضلاع کی تعمیر نو اور لوگوں کی آباد کاری کیلئے وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم نے وسائل کی منصفانہ تقسیم ، شفاف حکمرانی اور خدمات کی فوری اور مؤثر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات