سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے،آصف زرداری

ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں

جمعہ 15 فروری 2019 22:27

سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے،آصف زرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری ک نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کی خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دائمی رہے ہیں سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے۔