قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب و امام چانسلر ڈاکٹر شیخ محمد صیام 84سال کی عمر میں سوڈان

کے دارالحکومت خرطوم میں وفات پاگئے، سینیٹر سراج الحق کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 15 فروری 2019 23:22

قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب و امام چانسلر ڈاکٹر شیخ محمد صیام 84سال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب و امام اور اسلامی یونیورسٹی غزہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شیخ محمد صیام 84سال کی عمر میں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں وفات پاگئے ۔اناللہ و انا الیہ راجعون ۔ مرحوم کے بلندی درجات کیلئے جامع مسجد منصورہ میں اجتماعی دعاکی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر محمد صیام کی غلبہ دین اور اسلام کی اشاعت و ترویج کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد صیام امت مسلمہ کی نہایت محترم شخصیت اور بلند پایہ راہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کے غلبہ کیلئے وقف کررکھی تھی ۔

تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر خارجہ امور عبد الغفار عزیز نے بھی خطاب کیا۔