سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس پر مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی

معزز جج کے تبادلے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی

ہفتہ 16 فروری 2019 16:15

سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس پر مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس پر مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت نمبر 2 کے معزز جج کے تبادلے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی اور ملزمان کی حاضری لگائیں ۔ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، کیپٹن (ر) عثمان ، ایس پی عمر ورک سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ پولیس کی مدعیت میں دائر مقدمہ میں 80 گواہان کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :