پاکستانی قوم بھارتی وزیر اعظم کی گیدڑ بھبکھیوں سے مرعوب نہیں ہو گی ‘ جمشید اقبال چیمہ

سعودی ولی عہد کادورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 16 فروری 2019 16:18

پاکستانی قوم بھارتی وزیر اعظم کی گیدڑ بھبکھیوں سے مرعوب نہیں ہو گی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بھارتی وزیر اعظم کی گیدڑ بھبکھیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی ،پاکستان کی افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیںاس لئے اسے کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ، سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو عروج حاصل ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے فوری بعد بغیر کسی ثبوتوںکے پاکستان پر الزامات قابل مذمت ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اس واقعہ کے ذریعے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے انہیںاپنے ملک میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثرہ ہے اور ہم نے اس جنگ میں بے پناہ جانی او رمالی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستانی قوم اور افواج متحد ہیں اور بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا بھرپور جذبہ رکھتی ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کادورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ دوست ممالک نے جس طرح مشکل حالات میں پاکستان کی مالی معاونت کی ہے اس پر پوری قوم شکر گزار ہے اور ا ن کے احسانات کو فراموش نہیں کیا جا ئے گا