ویں پاکستان HVACR اینڈ بلڈنگ سروسز ایکسپو اور کانفرنس مختلف بصیرت آمیز سیشنز، ٹیکنالوجی و تذویراتی مباحثوں کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر
یہ ایک انتہائی اعلیٰ معلوماتی ایونٹ تھا جسے صنعتی ماہرین، انجینئرنگ اسٹوڈنٹس، مقامی صارفین، میڈیا اور عام لوگوں کی بھرپور پذیرائی ملی
اتوار 17 فروری 2019 15:20
(جاری ہے)
نمائش میں امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریشن، ایئر کنڈیشننگ انجینئرز (ASHRAE)، پاکستان ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن (PHVACR) سوسائٹی، ترکی، چین، امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، بحرین، جرمنی، کینیڈا، اٹلی، سپین، جاپان، ملائیشیا، لبنان اور دیگر ممالک سے انٹرنیشنل بزنس ایمبیسیڈرز سمیت سرکاری حکام اور انجینئرنگ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس موقع پر HVACR سوسائٹی کے چیئرپرسن نور افضل نے کہا کہ ہمیں اس سالانہ عظیم نمائش کے کامیاب انعقاد پر فخر ہے۔ اس حوالے سے ہم اپنے تمام شراکت داروں، سوسائٹی عہدیداروں، نمائش کنندگان اور بالخصوص رضاکار طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نمائش کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہم آئندہ نمائشوں کو وسیع تر پیمانے پر منعقد کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ASHRAE کے پریزیڈنشل ممبر ٹم وینٹز نے کہا کہ پاکستان کی HVAC صنعت کی صلاحیت اور جذبہ کا مشاہدہ کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ HVACR ایکسپو بین الاقوامی HVACR شراکت داروں کو ایک دوسرے سے رابطے، علم کے تبادلے اور پاکستان کی مقامی صنعت کے ساتھ کاروبار شروع کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ASHRAEنے پاکستانی کے مقامی شراکت داروں اور طلباء کو تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جنید اسماعیل ماکڈا نے اس موقع پر کہا کہ PHVACR ایکسپو جیسے ایونٹس ملک کی مجموعی اقتصادی معیشت میں گراں قدر اضافہ کرتے ہیں۔ ہم PHVACR ایکسپو کے تصور کو سراہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ اس طرح کے مزید ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں گے۔ ہم سوسائٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ نمائش پاکستان کے تمام صوبوں میں منعقد کی جائے۔مختلف انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباء نے اپنے تصورات اور پراجیکٹس ججز کی جیوری میں پیش کئے۔ اس موقع پر ججز نے جیوری کے نتائج کی بنیاد پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ HVACR ایکسپو کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.