سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد ،مالی اور دیگر معاہدوں سے پاکستان کی معیشت کا استحقام ملے گا ‘فلمسٹار میرا

ہمیں نہ صرف اپنے اسلامک ممالک بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسے بڑے معاہدے کرنے چاہئیں‘خصوصی گفتگو

پیر 18 فروری 2019 13:17

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد ،مالی اور دیگر معاہدوں سے پاکستان کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد بن محمد سلمان کی پاکستان آمد ،مالی اور دیگر معاہدوں سے پاکستان کی معیشت کا استحقام ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور موجودہ حالات میں معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں ایسے دوستوں کی ضرورت تھی جو ہماری ملکی معیشت میں استحقام لا سکیں ، ان حالات میں سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے اور دو طرفہ معاہدوں سے سعودی عرب اور پاکستان کو بڑا فائدہ ہو گا ۔ میرا نے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنے اسلامک ممالک بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسے بڑے معاہدے کرنے چاہئیں۔