ڈھائی سو روپے یومیہ کمانےوالے حارث رﺅف شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے کے خواہاں

والد نے جیتی ہوئی ٹرافیاں باہر پھینک دیں،انجینئر بنانا چاہتے تھے: فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 فروری 2019 14:28

ڈھائی سو روپے یومیہ کمانےوالے حارث رﺅف شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے کے ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18فروری 2019ء) لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف گمنامی سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہنچے جو اپنی ایک کہانی رکھتے ہیں۔ 2017 ءمیں گجرانوالہ میں لاہور قلندرز کے ہونے والے ٹرائلز کے دوران حارث رﺅف نے اپنی تیز باﺅلنگ سے سب کو حیران کردیا تھا۔حارث رﺅف کا کہنا تھا کہ انہیں تیز گیند کرنا پسند ہے اورانکی خواہش ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین گیند کروائیں۔

انہوں نے ورلڈ کپ 2019 ءکے لیے قومی ٹیم میں شمولیت پر نظریں جماتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پی ایس ایل میںاچھی کاکردگی دکھاتے ہیں تو جلد پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حارث رﺅف کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک دکان پر کام کرتے ہوئے 250 روپے یومیہ کماتے ہیں، وہ ٹیپ بال کرکٹ کے مختلف کلبز سے کھیلتے ہوئے مزیدکچھ روپے کمالیتے ہیں۔

(جاری ہے)

حارث رﺅف کہتے ہیں کہ انہیں اپنے گھر ہی سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے والدنے ان کی جیتی ہوئے انعامات کو گھر سے باہر پھینک دیا اور انہیں تعلیم پر توجہ دینے کی ترغیب دیتے رہے۔لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ حارث رﺅف ایک دن شعیب اختر کی کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔لاہور قلندرز کے مالک رانا سمین نے بتایا کہ حارث رﺅف ستمبر 2017 ءمیں گجرانوالہ میں ہونے والے ٹرائلز میں ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے جب گیند کروائی تو سپیڈ گن پر اس کی رفتار 92.3 میل فی گھنٹہ تھی، جس پر ہمیں یقین نہ آیا،سمین رانا نے مزید کہا کہ ہم نے اس لڑکے کو ایک مرتبہ پھر باﺅلنگ کرنےکا کہا اور اس مرتبہ پھر یہی نتیجہ سامنے آیا جس نے ہمیں حیران کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے حارث کو اپنے ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ بناکر آسٹریلیا بھیجاجہاں ہم نے نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کےلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر کائل ملز اور انہی کے ہم وطن گرانٹ ایلیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔سمین رانا نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم نے کائل ملز سے پوچھا کہ انہوں نے حارث رﺅف کو کیسا باﺅلر پایا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اسوقت اپنی ہنسی نہیں روک پائے جب انہوں نے حارث سے سوال کیا کہ ہارڈ بال اور ٹینس بال میں کیا فرق ہے اور حارث نے جواب دیا کہ ہارڈ بال وزن میں بھاری ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رﺅف کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر بھیجا گیا جہاں انہوں نے ابوظہبی لیگ میں جنوبی افریقہ کی ٹائٹنز کےخلاف آخری اوور میں 19 رنز کا دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر کی طرح ایک اور راولپنڈی ایکسپریس پاکستان سپر لیگ کے سٹیشن تک پہنچ گئی ہے جو بہت جلد بین الاقوامی منازل کی جانب روانہ ہوجائےگی۔