اسرائیلی فوج نے قید فلسطینی خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا

پیر 18 فروری 2019 18:07

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) فلسطین میں اسیران کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے گروپ ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق اسرائیل کی ’دامون‘ نامی جیل میں قید کو فلسطینی خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران نے کہا ہے کہ صہیونی حکام نے ’دامون‘ جیل میں قید خواتین کے نجی حقوق اور انہیں اجتماع کے حقوق سے محروم کیا گیا ہے، خواتین ایک جگہ نماز کی ایک ساتھ ادائیگی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اجتماعی مطالعہ کرسکتی ہیں۔ وہ ورزش کے دوران بھی مجبور قیدیوں کا لباس پہننے پرمجبور ہوتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حراستی مرکز میں خواتین کو دست کاری کے سامانن اور مطالعے کی کتب سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :