شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 18 فروری 2019 18:37

شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور سب رجسٹرارز کو پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیںاورپو لیو ٹیموںکی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام محکموں کی کاوشوں سے ملکر پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکزز بارش کے باعث گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ پولیو مہم کی تشہیر اور آگاہی کے لیے مساجد میں اعلانات کروا ئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :