الحمرا کے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق کو دل کا عارضہ لاحق ، پی آئی سی میں داخل

منگل 19 فروری 2019 13:17

الحمرا کے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق کو دل کا عارضہ لاحق ، پی آئی سی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) الحمرا ہال lکے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی عبدالرزاق کو دل کا عارضہ لاحق ہوا تھا جس کے باعث انہیں پی آئی سی میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انکے مختلف ٹیسٹ کئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حاجی عبدالرزاق کا بائی پاس آپریشن تجویز کیا گیا ہے ۔ تاہم اس کا فیصلہ انکی تمام رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا کہ ان کا بائی پاس آپریشن کس وقت کیا جائے گا ۔حاجی عبدالرزاق پی آئی سی کی وارڈ ٹو میں زیرا علاج ہیں ۔اس حوالے سے انکے اہل خانہ نے انکے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعاکریں ۔

متعلقہ عنوان :