ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور نے5 پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے

بدھ 20 فروری 2019 16:18

ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور نے5 پولیس اسٹیشن کے ایس ..
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور نے ضلع ٹنڈومحمدخان کے پانچ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئے، ٹنڈومحمدخان سٹی کے ایس ایچ او محمود خان کا تبادلہ کر کے اس کی جگہ صلاح الدین رستمانی، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شوکت منگریو کو تبدیل کر کے اس کی جگہ سعید احمد بھیو، تحصیل ٹنڈومحمدخان کے تھانے کے ایس ایچ او محمد علی زئور کو تبادلہ کر کے ان کی جگہ محمد انور ولاری ، جبکہ مویا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عطا محمد جونیجو کو تبدیل کر کے اس کی جگہ شاہد میمن کو مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :