Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی ملاقات

سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا ترجیح ہے،غریب کی فلاح ترجیح ہے ،کسی کا استحصال نہیں ہونے دینگے،وزیر اعظم قبائل کی تیز تر ترقی او ر ضم شدہ اضلاع میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر کام کر ہے ہیں، بہتر امن و امان کی وجہ سے قبائلی اضلاع کی عوام کی مشاورت سے ترقیاتی پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،وزیراعلی محمودخان

بدھ 20 فروری 2019 18:27

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی ملاقات
اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قومی اسمبلی کے چیمبر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اور خدمات کی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائل کی تیز تر ترقی او ر ضم شدہ اضلاع میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر کام کر ہے ہیں۔

بہتر امن و امان کی وجہ سے قبائلی اضلاع کی عوام کی مشاورت سے ترقیاتی پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ محمود خان نے واضح کیا کہ سابقہ فاٹا میں سرکاری دفاترکے قیام ، وزراء کے دوروں اور سرکاری اہلکاروں کے کام کی وہ خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو قرضہ دینگے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کر سکیں اور معاشی اعتبار سے اپنے پائو ں پر کھڑا ہو سکیں۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونے والے اضلاع کی آباد کاری و تعمیر نو ، معاشی سرگرمیوں کا اجراء اور روزگار کی فراہمی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز چیلنج ہے تا ہم وزیراعظم کے ویژن اور رہنمائی میں تمام چیلنجز پر قابو پا لینگے صوبائی حکومت قبائلی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل پیرا ہے نئے اضلاع میں انتظامی اور خدمات کا ڈھانچہ کھڑا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے قبائلی عوام اور غریبوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا ترجیح ہے۔وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ صوبے میں نئے شامل ہونے والے اضلاع کو ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں،صوبائی وزراء سابقہ فاٹا کے دورے جاری رکھیں اور اپنے محکموںکی توسیع اور استحکام پر کام کریں وزیراعظم نے صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کا آغاز اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معاشی سرگرمیاں شروع کرینگے اور قبائلی نوجوانوں کو روزگار دینگے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ انہیں قبائلی اضلاع کے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے۔وعدے پورے کرینگے۔ نئے اضلاع میںصحت انصاف کارڈ سب کو ملے گا۔غریب کی فلاح ترجیح ہے ،کسی کا استحصال نہیں ہونے دینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات