بلوچستان میں پاک فوج کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا

مسلسل بارشوں کے باعث صوبے کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، صوبائی حکومت نے ریسکیو آپریشنز کیلئے پاک فوج سے مدد کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 20 فروری 2019 23:10

بلوچستان میں پاک فوج کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) بلوچستان میں پاک فوج کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا، مسلسل بارشوں کے باعث صوبے کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، صوبائی حکومت نے ریسکیو آپریشنز کیلئے پاک فوج سے مدد کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث صورتحال بگڑ گئی ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 روز سے جاری بارشوں کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور دیگر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب صوبے کے کئی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی باعث صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے پاک فوج سے ہنگامی بنیادوں پر مدد طلب کر لی ہے۔ پاک فوج سے جلد سے جلد صوبے کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن کے آغاز کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات آنے والے دنوں میں بلوچستان میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :