نیب نے آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں

جمعرات 21 فروری 2019 18:04

نیب نے آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسیپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کے اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 919 روپے ہے۔

(جاری ہے)

نیب کو حاصل دستاویزات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس 159 ایکٹر زرعی زمین ہے جس پر صرف 2 لاکھ 90 ہزار 5 سو ٹیکس ادا کیا گیا جب کہ آغا سراج درانی نے زراعت سے ہونے والی آمدن 25 لاکھ 5 ہزار 750 روپے ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آغا سراج درنی کے پاس موجود پرائز بانڈز 1 کروڑ 48 لاکھ روپے جب کہ جیولری کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔ آغا سراج درانی کے بینک اکانٹس میں 3 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار، 919 روپے موجود ہیں۔دستاویزات کے مطابق آغا سراج درانی کے پاس موجود لگژری گاڑیوں کی مالیت 1 کروڑ 89 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔