ورلڈ کپ 2019:نئے چہروں کے ساتھ متعدد کھلاڑی کرکٹ کو الوداع کہیں گے
پاکستان کے شعیب ملک ، وہاب ریاض ، سہیل تنویر، بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے
جمعرات 21 فروری 2019 19:35
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کیوی ٹیم نے انہیں ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز ابھی کھیلی جانی ہے۔
ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل نے بھی ورلڈ کپ کے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کرس گیل نے اپنے کرکٹ کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے شاہد خان آفریدی کے بعد کرس گیل کے پاس سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی ہے۔انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے لیے بھی 2019 کا ورلڈ کپ آخری ثابت ہوگا، جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔بھارت کو کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے بھی یہ ورلڈ کپ الوادعی ورلڈ کپ ثابت ہوگا، دھونی کپتانی چھوڑنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں موجود ہیں۔کیوی بلے باز روس ٹیلر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، روس ٹیلر کی نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کینگروز ٹیم دباؤ کا شکار ہے، آسٹریلوی کے دیگر تین کھلاڑیوں کیمرون وائٹ، شان مارش اور جارج بیلی کے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا امکان ہے۔سری لنکن پیسر لیستھ ملنگا کی ریٹائرمنٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ملنگا کے علاوہ سری لنکا ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا اور نوون کلاسیکرا کی بھی ریٹائرمنٹ کا امکان ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.