پاکستان فی الفوربھارتی فلموں اور فنکاروں پر پابندی عائدکرے‘بائو اصغرعلی

جمعرات 21 فروری 2019 20:00

پاکستان فی الفوربھارتی فلموں اور فنکاروں پر پابندی عائدکرے‘بائو اصغرعلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ہم بھارتی گیدڑبھبکیوں سے نہیں ڈرتے ،حکومت پاکستان فی الفوربھارتی فلموں اور فنکاروں پر پابندی عائدکرے،ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسرورائٹروبائو پروڈکشن کے روح رواں بائو اصغرعلی نے بھارتی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والے فنکاروں کوبھی بھارتی فلم انڈسٹری کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیے اسی طرح پاکستانی عوام کو بھی چاہیے کہ بھارتی فلمیں اور ڈرامے دیکھنا بند کردیں۔

پاکستانی میڈیا بھی بھارتی فنکاروں کو پروموٹ کرنے کی بجائے پاکستانی فنکاروں کوپروموٹ کرے،آن لائن سے گفتگوکے دوران بائو اصغرعلی نے کہا کہ بھارتی فلمیں نہ صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ ان سے پاکستان کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی بھوک نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کوئی لالچ ہے ،انہیں وہاں سے مدعو کیا جاتا ہے تبھی ہمارے فنکار وہاں جاتے ہیں لیکن اکثر ان فنکاروں کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا جبکہ اب بھارتی فنکاروں کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام پر پابندی عائد کرنے کا جومطالبہ کیا گیا ہے اس سے ثقافتی تعلقات میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے کیونکہ فنکاروں نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور پرامن ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہی.اگر بھارت ہمارے فنکاروں پر پابندی عائد کرتا ہے تو ہمیں بھی اس کا جواب دینا چاہیئے لہذا فوری طور پر پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی جائے،پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے بھارتی ڈرامے اور وہ کمرشل جن میں بھارتی فنکاروں نے کام کیا ہے بین کئے جائیں،اس کے علاوہ جو پاکستانی فنکار کسی بھی بھارتی پراڈکٹ میں کام کریں ان پر بھی پابندی لگائی جائی

متعلقہ عنوان :