افغانستان کے سیاسی اکابرین اور قبائلی عمائدین کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیا گیا

ایک ایسا فریم ورک تشکیل دینے کی کوشش کی جائیگی جس کے تحت کابل حکومت بھی افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کر سکے

جمعرات 21 فروری 2019 20:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) افغانستان کے سیاسی اکابرین اور قبائلی عمائدین کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سیاسی اکابرین اور قبائلی عمائدین کے لویہ جرگا نامی اجلاس میں امریکی امن مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کو زیر بحث لایا گیا ۔

(جاری ہے)

افغان صدر کے خصوصی مندوب برائے امن محمد عمر دائود زئی نے اپنے ایک خطاب میں بتایا کہ اجلاس میں ایک ایسا فریم ورک تشکیل دینے کی کوشش کی جائیگی جس کے تحت کابل حکومت بھی افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کر سکے