مودی کی بڑھکوں سے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی فضائیہ نے ہوا نکال دی

بھارتی افواج کے جوان جنگ لڑنے کے اہل نہیں‘ جوانوں میں اس حد تک بددلی پھیلی ہوئی ہے کہ وہ خودکشیاں کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں بھارتی فضائیہ کے طیارے ناقص ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے‘بھارتی فضائیہ

جمعہ 22 فروری 2019 12:48

مودی کی بڑھکوں سے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی فضائیہ نے ہوا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مودی سرکار کی پاکستان کو دی جانے والی بڑھکوں کی ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی فضائیہ نے ہوا نکال دی ،بھارتی فوج کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت سے پہلے ہزار بار سوچے گی ‘بھارتی فضائیہ نے بھی پاکستان کیخلاف مہم جوئی کیلئے ہاتھ کھڑے کر دیئی-بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس نے مودی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا مورال جنگ لڑنے والا نہیں ہے جبکہ بھارتی افواج میں دن بدن جوش اور ولولہ ختم ہوتا جارہا ہے۔

ملٹری انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کے جوانوں میں اس حد تک بددلی پھیلی ہوئی ہے وہ خودکشیاں کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مودی حکومت نے ملٹری انٹیلی جنس کو بھارتی افواج کامورال جاننے کیلئے ریسرچ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔دوسری جانب جنگی جنوں میں مبتلا مودی سرکارکو ان کی اپنی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔

بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے حکومت کو جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس طیارے ناقص ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی ہے، 3 ہفتوں میں بھارت کے 5 جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہوگئے، 3 بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں، ان حالات میں پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔