بیرون ملک نمائشوں میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی‘خادم حسین

متحدہ عرب امارات،نیویارک میں تجارتی نمائشوں میںپاکستان کی شرکت سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگا

جمعہ 22 فروری 2019 15:09

بیرون ملک نمائشوں میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہورو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی طرف سی22جولائی کو نیویارک میں تین روزہ عالمی تجارتی نمائش اور یواے ای میں10سی12جون کو منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں کیلئے کاروباری افراد سے درخواستوں کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں میںپاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی کیونکہ ان تجارتی نمائشوں میں دنیا بھر سے برآمدکنندگان شرکت کرتے ہیں جس سے پاکستانی تیار کنندگان کو اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کرنے کے شاندار مواقع فراہم ہونگے اورپاکستان کو بڑے بڑے آرڈز ملنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ صنعتی نمائشوں سے پاکستانی مصنوعات کی مانگ اور برآمدات میں اضافہ کے ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور مقامی صنعتیں ترقی کرینگی ۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو بیرونی قرضوں سے بھی نجات ملے گی۔