وزیر اعظم کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،28ہزار 857 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا
صوبہ بھر میں1635گاڑیوں میں لائے جانیوالی2لاکھ چالیس ہزار 725لیٹر دودھ کی چیکنگ ،دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے‘محمد عثمان
جمعہ 22 فروری 2019 15:12
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ شہر لاہور میں داخل ہونے والی 225گاڑیوں کی چیکنگ، ایک ہزار510 لیٹر دودھ ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا،دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ محفوظ دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے لازمی پاسچرائزیشن کے قانون کو لاگو کرنے پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ناقص دودھ کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا حکم دیا تھا،وزیر اعظم پاکستان نے 12جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی پاسچرائزیشن قانون پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی،ملاوٹ کے خاتمے کے لیے کھلے دودھ پر پابندی اور پاسچرائزیشن قانون پر عملی اقدامات کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 2022کی ڈیڈ لائن تک پاسچرائزیشن قانون کامیابی سے لاگو کرنے کے لیے موثر اور تیز ترین اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.