ہائیکورٹ کا 16بھٹہ مزدورں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کر کے رہا کر دیا

جمعہ 22 فروری 2019 15:16

ہائیکورٹ کا 16بھٹہ مزدورں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کر کے رہا کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے 16بھٹہ مزدورں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کر کے رہا کر دیا ۔جسٹس فاروق حیدر نے محمد علی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے سہیل ظفر سپرا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بھٹہ مالک نے غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،بھٹہ مالک کی جانب سے اجرت بھی نہیں دی جاتی ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بھٹہ مزدورں کو بھٹہ مالک کی قید سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالتی بیلف نے 16بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔